آزادی اظہار کا یورپی انداز، میونخ یونیورسٹی نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کی تقریر منسوخ کردی

تہران/ ارنا- جرمنی کی لڈوگ میکسی میلیئن میونخ یونیورسٹی (LMU) نے اسرائیل کی حمایت میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچیسکا آلبانزے کی تقریر منسوخ کردی۔

فرانچیسکا آلبانزے کو جو وکیل اور اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر ہیں، 16 فروری کو "سامراجیت، انسانی حقوق اور بین الاقوامی حقوق" کے موضوع پر تقریر کرنا تھی۔

رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی نے ای میل کے ذریعے تقریر کے منتظمین کو اطلاع دی کہ پروگرام کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے عہدے داروں نے مقررین کے سیاسی رجحانات اور سیکورٹی مسائل کا بہانہ بنایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مارچ 2024 میں فرانچیسکا آلبانزے نے غزہ میں قتل عام کے لیے صیہونی حکومت کو جنگی مجرم قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے اقدامات کو عالمی انسانی حقوق کے لحاظ سے جنگی جرم کہا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جرمنی کے میونخ شہر میں واقع یہ یونیورسٹی اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں فلسطین حامی گروہوں اور مقررین پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

فرانچیسکا آلبانزے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ جب ایک تفکر عوام کا منہ بند کرنے لگے تو سمجھ لو کہ آزادی کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .